لاہور: خواتین نے ملازمہ کو قتل کرکے لاش ڈبے میں پیک کرکے پھینک دی

Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: دو خواتین نے ملازمہ کو قتل کرکے لاش ڈبے میں پیک کرکے پھینک دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں دو خواتین نے ملازمہ کو قتل کرکے لاش ڈبے میں پیک کرکے پھینک دی، تاہم سی سی ٹی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پورے واقعے کا بھید کھل گیا اور قاتل خواتین کی تصدیق بھی ہوگئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد گتے کا ڈبہ پھینک کر فرار ہوگئے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈبہ کو قبضے میں لے لیا توپتہ چلا کہ اس میں لاش ہے، لاش کی شناخت یاسمین کے نام سے ہوئی، اور جب پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور شواہد اکٹھے کئے تو سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ دو خواتین ڈبہ پھینک کر گئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسمین نامی خاتون کی لاش کو بشری اور ارم نامی خواتین لے جارہی ہیں، بشری اور ارم آپس میں ماں بیٹی ہیں، اور جب تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ قتل ہونے والی یاسمین بشری بی بی کے گھر ملازمہ تھی، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ مقتولہ کی موت گلا دبانے کی وجہ سے ہوئی، تاہم مقتولہ کے پیٹ میں چھری کا زخم بھی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے، رپورٹ کے بعد تمام صورتحال واضح ہوجائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بشری اور اس کی بیٹی ارم تاحال فرار ہیں، تاہم پولیس نے خواتین کے عزیز کو حراست میں لے لیا ہے، مفرور خواتین کے دیگر عزیز و اقارب کی جانب سے پولیس کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، اور انہوں نے پولیس کو روکنے کی بھی کوشش کی، تاہم مفرور خواتین کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لاہور: خواتین نے ملازمہ کو قتل کرکے لاش ڈبے میں پیک کرکے پھینک دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!