منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 6 فروری 2023) محسن ولد بشیر سکنہ پرانی پنڈی کا 3 کس نا معلوم افراد کے ساتھ مل کر اسماعیل نامی محنت کش پر بیلچہ اور آہنی راڈ سے تشدد کرکے لحولحان کردیا جس کے بعد اسماعیل نامی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین منتقل کر دیا گیا.
والدین کا ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا سے وقوعہ کا نوٹس لینے اپیل اور انصاف کا مطالبہ کر دیا. اسماعیل کے والدین نے ڈی پی او منڈی بہاوالدین اور ایس ایچ او سول طارق وڑائچ انچارج چوکی صوفی سٹی عرفان تارڈ سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا .اہلیان علاقہ نے وقوعہ کی پرزور مذمت کی اور اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی
