لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے تحت بچوں کو فری کتابیں،کاپیاں، پنسل ،سلیٹ، سلیٹیاں اور کِٹ مہیا کی جاتی ہے

literacy department manid bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی نا ممکن ہے ۔جن ممالک کا لٹریسی ریٹ زیادہ ہے وہ ممالک اتنی ہی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان کا لٹریسی ریٹ ہر سال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لٹریسی ضلع منڈی بہاﺅالدین میں علم کی شمع روشن کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 اگست2022 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین ، سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اسلم نسیم، لٹریسی ٹیچرز و ملازمین عبدالرحمن گجر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا اسلام میں فرض قرار دیا گیا ہے۔ ضلع منڈی بہاوالدین کے لٹریسی ریٹ کو سو فیصد بنانے کے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا بنیادی مقصد کسی بھی وجہ سے پرائمری سطح سکول کو چھوڑ جانے والے بچوں کو دوبارہ زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ بھی معاشرے کا بہترین شہری بن سکیں اور ملک میں اپنا بہتر کردار ادا کر سکیں۔

سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کررہا ہے ، ان بچوں کو فری کتابیں،کاپیاں، پنسل ،سلیٹ، سلیٹیاں اور دیگر سکول کِٹ مہیا کئے جانے کے ساتھ ساتھ ان کے سلیبس پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور عام تعلیمی سال سے بھی زیادہ تیزی سے ان بچوں کو تعلیم مہیا کی جاتی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی محمد عمر عبداللہ نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں اس وقت 277 لٹریسی سنٹرز کام کر رہے ہیں جن میں 8 ہزار 310 طلباءو طالبات زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ایسے دور دراز علاقوںاور ڈیرہ جات پر جہاں پر تعلیمی سہولیات موجود نہیں ہیں یا ناکافی ہیں،

وہاں پر بچوں کیلئے تعلیمی مواقع فراہم کر رہا ہے اور اپنے محدود وسائل میں احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے ۔تقریب کے اختتام پر محکمہ لٹریسی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لٹریسی افسران، ٹیچرز اور ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے تحت بچوں کو فری کتابیں،کاپیاں، پنسل ،سلیٹ، سلیٹیاں اور کِٹ مہیا کی جاتی ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!