ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر پک اپ پر چڑھ گئی، دولہا سمیت 3 جاں بحق

traffic accident at khushab
Share

Share This Post

or copy the link

خوشاب میں سرگودھا روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

منڈی بہاؤالدین بیا ہ کر آنے والی نئی نویلی دلہن، ولیمے کے بعد اپنے شوہراور والدین کے ہمراہ واپس منڈی بہاؤلدین جارہی تھی کہ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سرگودھا روڈ پر بھوسے والی ٹرالی میں جا گھسی جس سے دولہا سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پھالیہ: ڈیوٹی سے گھر جاتا ہوا پولیس کانسٹیبل بس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا

حادثہ گزشتہ رات خوشاب سرگودھا روڈ پر دریائے جہلم کے نزدیک پیش آیا۔ وین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دولہا محمد عمر فاروق، دلہن کی بہن فاطمہ اور نامعلوم وین ڈرائیور شامل ہیں۔

حادثے کے 2 زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال جوہر آباد، ایک زخمی ٹی ایچ کیو اسپتال خوشاب میں زیرعلاج ہے جبکہ 5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میں 11 افراد سوار تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر پک اپ پر چڑھ گئی، دولہا سمیت 3 جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!