چورنڈ: نامعلوم چور گھر سے ٹریکٹر چرا کر فرار ہو گئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

چورنڈ ظفر اقبال گوندل کا ٹریکٹر غازی فیٹ ماڈل 15 نامعلوم چور چرا کر رفو چکر ہو گئے ۔ ظفر اقبال گوندل نے اپنا ٹریکٹر GAS 507 اپنی کوٹھی میں کھڑا کیا ہوا تھا مگر کوٹھی کا مین گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے نامعلوم چوروں نے ٹریکٹر چرا لیا جس کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا

مرالہ مکھنانوالی چورنڈ (نامہ نگار ) تفصیلات کے مطابق چورنڈ کا رہائشی ظفر اقبال ولد احمد خاں گوندل نے میڈیا نمائندگان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ٹریکٹر غازی فیٹ ماڈل 2015 جس کا نمبر GAS 507 ہے ہم نے اپنی کوٹھی میں کھڑا کیا ہوا تھا ،گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے کوٹھی کا مین گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا ٹریکٹر چرا لیا ہے

یہ بھی پڑھیں: پھالیہ: پیزا شاپ کے باہر سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا موٹرسائیکل چوری

صبح جب ہم کوٹھی گئے تو ہمارا ٹریکٹر غائب تھا ادھر ادھر پتہ کرنے سے ہمارے ٹریکٹر کا کوئی بھی پتہ نہیں چل سکا اطلاع کرنے پر تھانہ سول لائن نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

انہوں نے کہا کہ ہماری ضلعی انتظامیہ سے پر زور اپیل ہے کہ ہماری کھیتی باڑی کا دارو مدار ٹریکٹر پر ہی تھا وہ بھی نامعلوم چور چرا کر لے گئے ہیں ٹریکٹر چوروں کو فوراً گرفتار کر کے ہمارا ٹریکٹر برآمد کروایا جائے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چورنڈ: نامعلوم چور گھر سے ٹریکٹر چرا کر فرار ہو گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!