کمپیوٹر ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے ،آج کے دور میں AI کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین: کمپیوٹر نے بین الاقوامی تجارت، روزگار کی نوعیت صنعتی پیداوار گھریلو زندگی ، تفریح کے ذرائع ،صحت سے متعلق احتیاط ، مواصلاتی نظام اور سائنسی تحقیق پر گہرے نقوش مرتب کیے ہیں۔ MIMS کمپیوٹر کالج کے ڈائریکٹر آئی ٹی وسیم رانجھا نے ایم بی ڈین نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا انسانوں نے کمپیوٹر اپنی ضرورت کے تحت ایجاد کیا ہے مگر دوسری ایجادوں کے برعکس یہ بہت ہی مختصر عرصے میں ساری دنیا پر چھا گیا.

کمپیوٹر ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ اس دور میں تقریباً ہر کام کمپیوٹر پر ہی کیا جاتا ہے اور اس دور میں AI (ارٹیفیشل انٹیلیجنس) کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ کمپیوٹر طالب علموں کو بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کرتا ہے، کمپیوٹر سے نہ صرف سماجی رویوں میں تبدیلی آتی ہے بلکہ امیر غریب اور ہر طبقے کے بچوں کوتعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔

منڈی بہائوالدین میں Art Exhibition کا انعقاد کیا گیا، ویڈیو دیکھیں

وسیم رانجھا نے مزید کہا MIMS پچھلے 13 سالوں سے ضلع منڈی بہاوالدین میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ہزاروں طلباو طالبات کمپیوٹر کی تعلیم سے مستفید ہو کر پوری دنیا میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ دنیا میں کئی ایسی مثالیں ہیں کہ نو جوانوں نے کمپیوٹر کا استعمال شروع کیا اور اس کے بعد اُن پر ترقی کی راہیں کھلتی ہی چلی گئیں ۔

کمپیوٹر کی مدد سے بے شمار نو جوانوں کو دولت بھی ملی اور شہرت بھی۔ آج کل کے دور میں کمپیوٹر ہر فرد کی ضرورت بن چکا ہے۔خصوصاً طالبعلموں کے لیے۔ کمپیوٹر کی مدد سے ہم انٹرنیٹ کا استعمال بھی کرتے ہیں جس کی مدد سے ہم بہت سی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ کمپیوٹر نے پوری دنیا کو گلوبل ولیج بنادیا ہے اس کے ذریعے ہم دنیاکے کسی بھی کونے میں بیٹھے آدمی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کمپیوٹر ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے ،آج کے دور میں AI کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!