Tag: گجرات

  • منڈی بہاؤالدین میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    منڈی بہاؤالدین میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    منڈی بہاؤالدین میں مون سون کا آغاز. تفصیلات کے مطابق لاہور، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد کے شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    شیخوپورہ میں بارش سے کئی فیڈر ٹرپ کرگئے، کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔سرائے عالمگیر میں شہر اور گرد و نواح میں طوفانی بارش ہوئی، جڑانوالہ شہر اور گرد و نواح، پھالیہ اور گرد و نواح، گجرات اور گرد و نواح، شیخوپورہ شہر اور گرد و نواح، فیروزوالا میں شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

    بارش کے باعث قصور، چھانگا مانگا میں بھی موسم خوشگوار ہوگیا، ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، مرید کے اور جلال پور بھٹیاں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ بارش، گلیشیئر پگھلنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مانسہرہ میں بابوسر ٹاپ روڈ شام 6 بجے کے بعد دوبارہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بھی آج سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کدھر: تیز رفتار کوسٹر کو حادثہ، خاتون جاں بحق، متعدد مسافر زخمی

    منڈی بہاؤالدین کے علاقے کدھر بنگلہ کٹھیالہ شیخاں پھالیہ روڑ پر سرگودھا سے گجرات جانے والی کوسٹر کا خطرناک روڈ ایکسیڈنٹ جس میں ایک 30 سالہ خاتون جانبحق ہوگئی اور متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

    حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث ہوا. فوت شُدگان اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین منتقل کردیا گیا ہے

  • بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن تیز

    بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن تیز

    انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات پر پنجاب پولیس نے بیرون ملک فرار ہونے والے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے رواں سال سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے فرار ہونے یا بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86 اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ بیرون ملک روانگی کے لیے ایئرپورٹ سے گرفتاری کے ساتھ ساتھ مذکورہ ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے 22 ممالک سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو امریکا، برطانیہ، سویڈن، آسٹریلیا، فرانس، یونان، ترکی، اٹلی، جاپان، جنوبی افریقہ، اسپین اور پرتگال سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔ ابوظہبی، بحرین، دبئی، ایران، کویت، مسقط، عمان، سعودی عرب، شارجہ اور متحدہ عرب امارات سے بھی درجنوں اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    منڈی بہاءالدین پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سے 21 کو سیالکوٹ، 12 کو گوجرانوالہ، 11 کو گجرات، 11 کو وزیر آباد، 5 کو نارووال، 5 کو منڈی بہاؤالدین اور 5 کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا جبکہ باقی دیگر اضلاع سے پولیس کو مطلوب تھے۔ یہ تمام افراد اشتہاری قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم کے ارتکاب کے بعد کئی سالوں سے مفرور تھے۔

    حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے انٹرپول، ایف آئی اے اور دیگر ممالک کی پولیس اور قانونی اداروں کی مدد سے اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پاکستان لایا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کا تعاقب جاری رکھا جائے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اشتہاری مجرموں کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں۔ انٹرپول اور ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے جلد از جلد گرفتار کریں۔