Tag: منڈی بہاوالدین

  • عید الاضحیٰ میں 2 دن باقی، برائلر مرغ کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ

    عید الاضحیٰ میں 2 دن باقی، برائلر مرغ کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ

    عید الاضحیٰ میں 2 دن باقی، برائلر مرغ کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کر دیا گیا. منڈی بہاءالدین میں برائلر چکن 669 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا، آج کے ریٹ دیکھیں

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 3 فروری 2022) منڈی بہاءالدین میں برائلر مرغ کی قیمت میں مذید اضافہ کر دیا گیا، آج منڈی بہاءالدین میں برائلر مرغ 669 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا. جبکہ فارمی انڈہ 232 روپے فی درجن میں فروخت کیا گیا ہے.

    برائلر مرغی کے گوشت، انڈے، تازہ ترین سبزی، پھل اور اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

    مارکیٹ کمیٹی منڈی بہاوالدین کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر مرغ کی فی کلو قیمت 669 روپے مقرر کی گئی ہے. زندہ برائلر مرغ کا فارم ریٹ 430 روپے فی کلو، تھوک ریٹ 439 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 446روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے.

    منڈی بہاوالدین میں آج فارمی انڈہ کی فی درجن قیمت 232 روپے مقرر کی گئی ہے. جبکہ پیٹی کا تھوک ریٹ 6،870 روپے مقرر کیا گیا ہے. منڈی بہاءالدین میں تازہ ترین سبزی، پھل، گوشت و اشیائے خوردونوش کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھنے کیلئے وزٹ کرتے رہیں ہماری ویب سائیٹ

  • سیکرٹری ٹرانسپورٹ فریال نعیم کی ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائیاں

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ فریال نعیم کی ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائیاں

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22جون 2023)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم کی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اوورچارجنگ اورکرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں.

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 20گاڑیوں کے چالان اور 8گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانوں میں بند کرتے ہوئے 25ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔اس موقع پر آر ٹی اے فریال نعیم نے خبردار کیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹرز پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرتے ہیں.

    ضلعی انتظامیہ نے بس اسٹینڈز پر نئے کرائے نامے آویزاں کر دئیے

    ایسے ٹرانسپورٹرز کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی کو عوام کے حقوق کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ آئندہ مقررہ کرائے سے زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کے ساتھ ساتھ گاڑیاں تھانوں میں بند کی جائیں گی اور ڈرائیورز کو جیل بھیجا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولیات کیلئے سخت فیصلے ضروری ہیں تا ہم کارروائی کا مقصد کسی کا روزگار چھیننا نہیں۔ ٹرانسپورٹرز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر سے کوئی رورعایت نہ برتی جائے ۔

  • 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاءالدین کا موسم کیسا رہے گا؟ رپورٹ دیکھیں

    24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاءالدین کا موسم کیسا رہے گا؟ رپورٹ دیکھیں

    اسلام آباد(پی این آئی 17 فروری 2022)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد ۔تاہم بالائی پنجاب ،با لائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور خشک رہے گا۔اسلام آباد میں موسم سرداور اسلام آباد میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بونداباندی/ہلکی بارش کی توقع۔

    کشمیر میں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ ہلکی سے درمیانی بارش /برفباری کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود ر ہنے کے علاوہ ہلکی سے درمیانی بارش /برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علا وہ کو ہستان، چترال، دیر ، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،سوات،کرم،کوہاٹ اور باجوڑ میں ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔پنجاب کےبیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا ۔

    تاہم خطہ ٔ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور سرگودھا میں بوندا باندی/ ہلکی بارش جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش /برفباری کا امکان۔ بلوچستان گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔ تاہم مری، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔

    سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:دیر02،گلگت بلتستان:استور،بگروٹ 01،پنجاب:مری01اورکشمیر:راولاکوٹ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10، زیارت منفی08، کالام، گوپس منفی 05، استور، اسکردومنفی03، ہنزہ، قلات، کوئٹہ منفی02، بارہ مولہ، پلوامہ، اننت ناگ، دیراوربگروٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔