Punjab College

پنجاب کالج میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد، طالبات نے ثقافتی لباس پہن کر شاندار ٹیبلوز پیش کئے

ملک وال(نامہ نگار) پنجاب کالج میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد، طالبات نے چاروں صوبوں کا ثقافتی لباس پہن کر شاندار ٹیبلوز پیش کئے، رسہ کشی، سو میٹر دوڑ، والی بال کے مقابلوں سمیت رنگا رنگ پروگرام منعقد۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج کے زیراہتمام طلبہ میں کھیلوں کے رجحان کے فروغ کیلئے سپورٹس گالا اور چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ کالج کی طالبات نے چاروں صوبوں کے علاقائی لباس میں پرفارمنس دے کر خوب داد حاصل کی، جبکہ پنجاب، سندھ، سرحد، بلوچستان کا روایتی کھانا بھی مہمانوں کو پیش کیا گیا۔

قبل ازیں طلباء میں سو میٹر ریس، آرم ریسلنگ، والی بال مقابلوں سمیت رنگا رنگ پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، طالبات اونٹ کی سواری سے بھی خوب محظوظ ہوئیں۔ آخر میں کالج کے ڈائریکٹرز و پرنسپل کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تا کہ ملک سے ناخواندگی کو ختم کرنے میں مدد مل سکے، شرح خواندگی کو بڑھانے میں نجی تعلیمی اداروں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کو مغربی کلچر کا دلدادہ ہونے کی بجائے اپنی روایات کا امیں ہونا چاہئیے، ہر صوبے کی ثقافت الگ ہے اور اس سے آگاہی کیلئے ایسے پروگرام اہم کردار ادا کرتے ہیں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں