ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل چوہدری ثناءاللہ مرڑ نے ’10 کلو چرس برآمد ‘ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
میانہ گوندل ( ایم.بی.ڈین نیوز 5 جولائی 2021 ) ویلڈن ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل چوہدری ثناءاللہ مرڑ 10 کلو چرس برآمد ملزم گرفتار -تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل چوہدری ثناءاللہ مرڑ نے اے ایس آئی قمر زمان کی زیر نگرانی ٹیم جن میں وقار احمد ‘محسن رضا ‘قمر شہزاد ‘اختر علی کانسٹیبلان پر مشتمل دی
‘جنہوں نے انتھک محنت اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ میانہ گوندل چوک پر مشکوک شخص کو قابو کر لیا ‘اور جامع تلاشی پر 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی – تفتیش کے دوران ملزم نے اپنا نام وپتہ محمد عرفان ولد محمد خاقان قوم راجپوت سکنہ واہ کینٹ ٹیکسلا ضلع راولپنڈی بتایا -ملزم کے خلاف 9/c کا مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا –
عوامی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل چوہدری ثناءاللہ مرڑ کی کارکردگی کو سراہا اور ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل پر اعتماد کا اظہار کیا کہ تھانہ میانہ گوندل کی حدود سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کر دیں گے –