منڈی بہائوالدین کے انجنئیرز اور ٹھکیداروں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت. کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی پھالیہ روڑ کی سیوریج لائن 1 بارش بھی نہ سہہ سکی. نالیاں گر کر تباہ، سیوریج کا نظام درہم برہم
منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 9 جولائی 2022) منڈی بہاؤالدین کڑوروں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پھالیہ روڑ پر کھوکھر ہسپتال کے قریب سیوریج کا کام جو کہ مون سون کی ایک بارش بھی نہ سہہ سکا.منڈی بہاؤالدین کے انجنئیرز اور ٹھکیداروں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے .
یہ ہی نہیں نیو پھالیہ روڑ پر سڑک کے درمیان جگہ جگہ پر سیوریج اور سڑک کا لیول ناہموار ہے جو کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ عوام کے دیے ہوئے ٹیکس کے پیسوں سے تعمیر کردہ منصوبے کو اس طرح بے ایمانی سے تعمیل کیا جا رہا ہے، منڈی بہاؤالدین کے اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس کا نوٹس لیں.
