ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں چرچ ہائے و مسیحی عبادت گاہوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات
مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے. ضلع بھر میں موجود چرچ ہائے و عبادت گاہوں پر مسلح پولیس جوانوں نے ڈیوٹی سرانجام دی. چرچ ہائے و عبادت گاہوں کے اطراف ایلیٹ فورس کے دستے گشت کناں رہے، ڈی پی او
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے. عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے افراد کی چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کا بھی استعمال یقینی بنایا گیا. عبا دت گاہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی، ڈی پی او
چرچ ہائے پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا. ڈی پی او انور سعید کنگرا نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو لگائی گئی ڈیوٹی کو چیک کرنے، ڈیوٹی بارے بریف کرنے اور ملازمین پولیس کو الر ٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دیں
