منڈی بہاوالدین میں عام انتخابات کے لئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لے لیا گیا

Returning and Assistant Returning Officers were sworn in
Share

Share This Post

or copy the link

ضلع منڈی بہاوالدین میں صوبائی حلقوں کے عام انتخابات کے لئے تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کا حلف لے لیا گیاہے۔اس سلسلہ میں ایک اجلاس کاانعقاد ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر شاہدعمران مارتھ نے ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13مارچ 2023) تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے الیکشن ایکٹ 2017، الیکشن رولز 2017 اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق بغیر کسی طرف داری، جھکاﺅ، بدنیتی کے، بلا خوف و خطر اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داریاں بھر پور صلاحیت سے انجام دینے کا حلف اٹھایا اور اپنے اپنے فارم پر کر کے دستخط ثبت کر دیئے۔

منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ذوالفقار احمد، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی ذمہ داریوں، ٹریننگ کے مراحل،آر اوز کے الیکشن کیمپوں کا قیام، پولنگ اسٹیشنوں کے بارے بتایاگیا۔صوبائی الیکشن کے لئے ضلع میں 4 ریٹرننگ آفیسرز اور 8 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر شاہدعمران مارتھ نے بتایا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ ہے، مقررہ تاریخ کو شام 4 بجے تک آر او کے دفتر میں موجود امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کئے جا سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانا اولین ترجیح ہے ، ضابطہ اخلاق کو ملحوظ رکھتے ہوئے معلومات تک میڈیا کی رسائی آسان بنائی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین میں عام انتخابات کے لئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لے لیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!