بارش سے نظام زندگی درہم برہم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Mandi Bahauddin bus stand
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب کے دارالحکومت لاہور، اس کے نواحی اضلاع اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں مون سون کی موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں شدید سیلاب اور معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔ کم از کم 11 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

واسا کے مون سون کنٹرول روم کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں اوسطاً 58.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 84 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 78 ملی میٹر اور پانی والا تالاب میں 74 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے کئی دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔ خانیوال میں 51 ملی میٹر، راولپنڈی میں 42، ساہیوال میں 44، مری میں 41، اوکاڑہ میں 30، منڈی بہاؤالدین میں 27، منگلا میں 24 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گوجرانوالہ، بہاولپور، گجرات، قصور، بہاولنگر، سرگودھا، ملتان اور جھنگ میں بھی بارش ہوئی۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

جمعرات کو جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور اور حافظ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت نے دریاؤں اور نہروں کے گرد دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بارش سے نظام زندگی درہم برہم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!