Punjab Health Minister inaugurated Rural Health Center Rerka Bala

وزیرصحت پنجاب نے ریڑکا بالا میں رورل ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے تحت پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کو بھی صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے آج منڈی بہاوالدین کے دیہی علاقے ریڑکا بالا میں رورل ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23 جنوری 2024)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضاصفدر کاظمی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، ہیلتھ افسران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔ وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نگران حکومت ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں کی طرح رورل ہیلتھ سنٹرز میں بھی جدید سہولیات کی فراہمی ، ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو دور کرنے سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

صوبے بھر میں عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں اور مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جارہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی ایچ یو کو آر ایچ سی بنانا اس علاقے کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جوپورا ہو چکا ہے۔ جس سے آس پاس کے دیہاتوں کے لوگ مستفید ہوں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر بنانے کا بھی اعلان کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے صوبائی وزیرکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر پر کل 49.210 ملین کی لاگت آئے گی، جس میں سے اب تک 45 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریڑکا بالا اور اس سے ملحقہ پڑانا لوک، ممدانہ، پپلی، رتہ پنڈ، پڑیانہ لوک، ڈیرہ تارڑاں، پنڈی راواں، سید، ڈیرہ صاحبی کی تقریباً 30 ہزار پر مشتمل آبادی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بنیادی مرکز صحت کو دیہی مرکز صحت کا درجہ دیا گیا ہے۔

اہلیان ریڑکا بالا کی طبی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس دیہی مرکز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اب اس علاقے کے لوگوں کو پہلے کی نسبت زیادہ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اہلیاں ریڑکا بالا کی جانب سے اس حکومتی اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں