گندم سپورٹ پروگرام کے تحت کسانوں کو پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل شروع

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے گندم سپورٹ پروگرام 2025 کے تحت کاشت کاروں کو 5 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے مالی امداد کے طور پر پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 جولائی 2025 ) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پھالیہ / کسان کارڈ سہولت سنٹر کا دورہ کر کے پے آرڈرز کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور اہل کسانوں میں خود بھی پے آرڈرز تقسیم کیے۔

منڈی بہاءالدین کے 10ہزار 312 کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گندم سپورٹ پروگرام کسانوں کی زرعی خود کفالت، فلاح و بہبود اور ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک قدم ہے.

انہوں نے کہا کہ کسان پے آرڈر سکیم نہ صرف چھوٹے زمینداروں کو سہولت دے گی بلکہ جدید زرعی نظام کی بنیاد بھی رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے چوٹے کاشت کاروں کو عملی ریلیف حاصل ہو گا اور وہ آنے والے سیزن کیلئے بہتر تیاری کر سکیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گندم سپورٹ پروگرام کے تحت کسانوں کو پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل شروع

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!