غریب کی سواری مزید مہنگی، ہنڈا 70 اب کتنے کی ملے گی؟

honda 70 price in pakistan
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: اٹلس ہنڈا کے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریب اور متوسط طبقے کیلئے اپنی سواری کا خواب مزید مشکل ہو گیا۔

اٹلس ہونڈا نے دو روز قبل یکم مارچ سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد ہنڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت97 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی ہے۔ نئے نرخنامے کے مطابق سی ڈی 70 کی قیمت 3ہزار روپے کے اضافے سے 97 ہزار 900 روپے ہو گئی جبکہ سی ڈی ڈریم بھی 3 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

ہنڈا سی جی 125 کی قیمتوں میں 3400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،نئی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔سی جی 125 ایس ای کی قیمت 3500 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 900 روپے جبکہ سی بی 125 ایف کی قیمت 9 ہزار 400 روپے بڑھا دی گئی ہے جس سے سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 900 روپےتک جا پہنچی ہے۔

ہنڈا پرائیڈر کی قیمت میں بھی 3400 کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت ایک لاکھ 33 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ ہنڈا سی بی 150 ایف کی قیمت 9 ہزار 400 روپے بڑھا ئی گئی ہے، جس سے سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 900 روپے، سی بی 150ایف (ریڈ اینڈ بلیک) 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے اور سلور کلر میں 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے کی ہوگئیں۔

قبل ازیں یونائیٹڈ اور یاماہا موٹر کمپنیاں بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہیں جبکہ مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں میں سوزوکی اور چینی ساختہ کمپنیاں بھی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
غریب کی سواری مزید مہنگی، ہنڈا 70 اب کتنے کی ملے گی؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!