گاڑیوں کی فروخت میں 91 فیصد کا نمایاں اضافہ

cars
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: چھوٹی گاڑیوں پر دی گئی رعایت کے سبب رواں مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں 91 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

آٹو مائل انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق مالی سال 22-2021ء کے دوران ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت 91 فیصد تک بڑھ گئی۔ جولائی 2021ء کے دوران مجموعی طور پر29 ہزار 593 گاڑیاں اور 19 ہزار 173 آٹو موبائل یونٹ فروخت ہوئے۔ جولائی 2021ء کے دوران مسافر کار کی ماہانہ بنیادوں پر فروخت میں 79 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 104 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت کے سبب ہوا۔

اسی مدت جولائی میں پسنجر کار میں 800 سی سی کی گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی اور اس کی ماہانہ بنیادوں پر فروخت میں 403 جبکہ سالانہ بنیادوں پر 164 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ جولائی 2021ء میں 800 سی سی پیسنجر کار کے 7060 یونٹ فروخت ہوئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دوران لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت بھی 95 فیصد اضافے کے ساتھ 4249 یونٹ رہی

تاہم اس کے برعکس جولائی 2021ء میں ٹرکوں کی فروخت میں 9 فیصد کی واقع ہوئی اور صرف 320 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وباء سے سست رفتار معاشی و کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے آٹو موبائل کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی تھی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گاڑیوں کی فروخت میں 91 فیصد کا نمایاں اضافہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!