پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 246 افراد کو ریسکیو کر لیا

pakistan army
Share

Share This Post

or copy the link

راولپنڈی(تازہ ترین، 28اگست 2022) پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 246 افراد کو ریسکیو کر لیا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے ہیلی کاپٹرز کی 62 پروازیں ہو چکی ہیں، آئی ایس پی آر۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے ہیلی کاپٹرز کی 62 پروازیں ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب: پاک فوج کاملک بھر میں امدادی کیمپ قائم، ریلیف اکاؤنٹ کھول دیا

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 246 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، سات فوجی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے راشن اور امدادی اشیا تقسیم کی جا چکی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین سیلاب میں 7845 راشن بیگز اور 1600 خیمے تقسیم کیے گئے ہیں جب کہ میڈیکل کیمپس میں اب تک 29 ہزار 205 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کے تحت آرمی فلڈ ریلیف کوآرڈی نیشن سنٹر فوج کی سطح پر کام کر رہا ہے، فارمیشنز ایریا میں امدادی اشیا کی وصولی اور تقسیم کے لئے 217 کولیکشن پوائنٹس قائم ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 246 افراد کو ریسکیو کر لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!