گیپکو سرکل منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری۔
نگراں وزیراعظم انورحق کاکڑ کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے 7 ستمبر سے شروع ہونے والی اس مہم کے دوران منڈی بہاؤالدین میں 332 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔
بشمول 319 گھریلو، 8 کمرشل، 4 صنعتی، اور ایک زرعی صارف۔ بجلی چوروں پر عائد جرمانے کی رقم سے 2 کروڑ 69 لاکھ 61 ہزار روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔
