سابق اداکارہ نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

noor bukhari and aun chaudhry
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی اور پانچویں شادی کرنے والی سابق اداکارہ نور بخاری اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عون چوہدری کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نور بخاری پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہت کامیاب اداکارہ رہی ہیں اور کبھی انڈسٹری پر راج کرتی تھیں لیکن اپنی زندگی اسلامی اقدار کے مطابق گزارنے کے لیے انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔شوبز چھوڑنے کے بعد نور بخاری اب سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ایک خوشخبری مداحوں سے شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ انعم فیاض نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

نور بخاری نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان اپنے بچے کے پاؤں کی خوبصورت تصویر کے ساتھ کیا، جس کا نام انہوں نے محمد علی رضا رکھا ہے، نور بخاری نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اپنے مداحوں سے بیٹے کے لیے دعا کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ نو بخاری پہلے ہی دو خوبصورت بچیوں کی ماں ہیں اور اب ان کی زندگی میں مزید رنگ اور خوشیاں شامل کرنے کے لیے ان کے ہاں بیٹے محمد علی رضا کی پیدائش ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noor Bukhari (@realnoorbukhari)

نور بخاری کی ازدواجی زندگی مختلف اتار چڑھاو کا شکار رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نور بخاری کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی تاہم دو سال بعد دونوں میں طلاق ہو گئی۔37 سالہ نور نے فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فاروق مینگل سے 2010 میں دوسری شادی کی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ چلی۔

نور بخاری کی تیسری شادی 2012 میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عون چوہدری سے ہوئی تھی اور ان کے ساتھ ان کی ایک بیٹی بھی ہے تاہم یہ شادی بھی چند ماہ ہی چل سکی۔ نور بخاری نے 2015 میں گلوکار ولی حامد خان سے شادی کی جو ان کی چوتھی شادی تھی۔ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور ستمبر 2017 میں نور نے عدالت کے ذریعے ولی سے خلع لے لی.

نور بخاری نے 2020 میں اپنے سابق شوہر عون چوہدری سے دوسری شادی کی جو ان کی پانچویں شادی تھی جب کہ اسی سال ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سابق اداکارہ نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!