ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں طویل عرصے سے زیر التوا چلے آ رہے 22 کیسوں کی منظوری دی گئی۔
منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 03جون 2023) تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے 22پٹرول پمپوں کے این او سی کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی خدمت اور آسانی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
غیر ضروری اعتراضات کیسوں کی منظوری میں تاخیر کا سبب بنتے ہیں۔ ہم نے لوگوں کو سہولت اور آسانیاں فراہم کرنا ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اور روزگار کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔
