منڈی بہاؤالدین میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی احتجاجی ریلی

protest
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین: پاکستان سنٹرل مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد نعیم کی قیادت میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یہ گھیگا چوک سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں اور بازاروں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوا۔

احتجاجی ریلی میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، سول سوسائٹی، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بھارت مخالف نعرے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے اختتام پر مظاہرین پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بھارتی حکومت کے آبی جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔

اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بھارتی دھمکیوں اور طعنوں سے کبھی نہیں ڈرے گی۔ پوری قوم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا، اگر اس نے ایسا کیا تو پاکستان عالمی سطح پر سخت ردعمل دے گا۔

مظاہرین نے احتجاجاً بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا اور پاکستانی فوج اور آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کے حق میں نعرے لگائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی احتجاجی ریلی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!