مراکش کشتی حادثہ: منڈی بہاءالدین کے جاں بحق نوجوان کی تعداد 4 ہو گئی

illegal immigration via ship
Share

Share This Post

or copy the link

مراکش کشتی حادثے میں منڈی بہاءالدین کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے تھے جن میں سے 8 جاں بحق ہوگئے جب کہ 12 کو بچا لیا گیا۔

مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام نے کراچی، لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے سینیگال کے لیے روانہ ہونے والے 20 جاں بحق افراد کو ٹریس کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سے 7 افراد وزیٹر ویزے پر اور 1 عارضی رہائشی ویزے پر سینیگال گئے۔

6 افراد نے وزٹ اور سیاحتی ویزوں پر ایتھوپیئن ایئر لائن پر کراچی سے سینیگال کا سفر کیا۔ 2 افراد 18 ستمبر کو لاہور سے عمرہ ویزوں پر سعودی عرب گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 9 افراد کا تعلق گجرات سے ہے، 5 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 کی موت ہو گئی۔ منڈی بہاؤالدین کے 3 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ کشتی حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شیخوپورہ کے تین اور سیالکوٹ کے ایک مسافر کو بھی بچا لیا گیا۔ گوجرانوالہ سے ایک شخص جاں بحق۔

مئی اور ستمبر کے درمیان 20 افراد نے سینیگال اور سعودی عرب کا سفر کیا۔ مسافر سفیان، غلام مصطفی، مہتاب الحسن، رئیس افضل فیصل آباد سے سینیگال کے لیے روانہ ہوئے۔ علی حسن وزٹ، حامد شبیر عارضی رہائشی ویزے پر فیصل آباد سے سینیگال روانہ ہوئے۔

وسیم خالد بھی سید محمد عباس کاظمی کے وزیٹر کے طور پر فیصل آباد سے سینیگال گئے۔ عمران اقبال عزیر، بشارت، قصین حیدر، مدثر حسین کراچی سے سینیگال چلے گئے۔ بدر محی الدین، گل شامیر وزیٹر ویزے پر ایتھوپیئن ایئر پر کراچی سے سینیگال گئے تھے۔

عدیل، مجاہد علی 18 ستمبر کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب کے لیے لاہور سے روانہ ہوئے۔محمد وقاص، قیصر اقبال، سجاد علی، اکرام محمد لاہور سے سینیگال گئے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیر قانونی تارکین وطن کو سپین لے جانے والی کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 86 تارکین وطن کو لے کر کشتی موریطانیہ سے 2 جنوری کو روانہ ہوئی تھی۔مراکش کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے۔ کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مراکش کشتی حادثہ: منڈی بہاءالدین کے جاں بحق نوجوان کی تعداد 4 ہو گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!