محکمہ موسمیات نے 29 اپریل تک مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی

today weather in mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: شہری بارشوں کیلئے پھر سے ہو جائیں تیار. پی ڈی ایم اے نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 29 اپریل تک گرج چمک اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے.

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو جائے گا۔ 26 سے 29 اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق لاہور سمیت مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ جبکہ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ موسم کی نئی صورتحال سے صوبے کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے لئے اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محکمہ موسمیات نے 29 اپریل تک مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!