عید الفطر کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد

eid ul fitr prayer time mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت عیدالفطر کے دوران امن و امان، صفائی ستھرائی، ٹریفک سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنرز، سی اوز، سیکرٹری آر ٹی اے، انچارج ریسکیو 1122 سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06اپریل 2024) اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عیدالفطر کے حوالے سے خصوصی سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے اور عیدگاہوں، مساجد، امام بارگاہوں اور پارکوں سمیت اہم مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر کے موقع پرشاہراہوں پر ون ویلنگ، نہروں اور دریاﺅں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فریال فخرکو ہدایت کی کہ عید سے پہلے تمام روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے نامے چیک کئے جائیں، کرائے نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ لاری اڈوں پرواش رومز کی حالت زار بہتر، صاف پانی اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے میونسپل انتظامیہ کو عیدالفطر کے موقع پر عید گاہوں، قبرستانوں اور پارکس میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ تمام افسران عید کی چھٹیوں کے دوران اسٹیشن پر موجود رہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے علاوہ ریسکیو 1122 اور ہیلتھ افسران کو کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیوٹی روسٹر جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس حوالے سے ضلعی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عید الفطر کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!