منڈی بہاؤالدین کا جلسہ کامیاب رہا، فرخ حبیب

PTI
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین + اسلام آباد: (دنیا نیوز 23 فروری 2022) فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے تین ایم این ایز کو پیسوں کی آفر ہوئی، لوٹ مار کے دو بڑے سوداگر اکٹھے ہوگئے، تمام معاملات پر نظر ہے، ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے دورہ روس سے متعلق اعتماد میں لیا، شرکاء نے وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، 23 سال بعد پاکستان کے وزیراعظم روس کا دورہ کر رہے ہیں، دنیا کی نظریں وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات پر ہوں گی، وزیراعظم نے کل واضح کیا کہ کسی گروپ کا حصہ نہیں ہے، دنیا کی 40 فیصد سے زیادہ گندم روس اور یوکرین میں پیدا ہوتی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رات پاکستان کے 2 بڑے سوداگر اکٹھے ہوئے، ہمارے 3 ایم این ایز کو عدم اعتماد کے لئے پیسوں کی آفر کی گئی، پاکستان میں کرپشن کی 2 تصاویر شہباز شریف اور زرداری ہیں، ان میں طے ہوا کہ عدم اعتماد کے لئے کتنے کتنے پیسے لگائیں گے، 3 ایم این ایز کو پیسوں کی آفر شرمناک ہے، اگر ان میں جرات ہے تو عدم اعتماد کل ہی لے کر آئیں

اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ عدم اعتماد لائیں ان کو لگ پتہ جائے گا، شہباز شریف کیس کی روزانہ سماعت کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں، جس دن کیس روزانہ چلے گا شہباز شریف کو جیل جانا ہوگا، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتی۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین کا جلسہ کامیاب رہا، عوام نے وزیراعظم عمران پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، پنجاب میں پہلی بار ضلعی ترقیاتی بجٹ دیا گیا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین کا جلسہ کامیاب رہا، فرخ حبیب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!