منڈی بہاءالدین: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی ہدایات پر ضلعی پولیس اہلکاروں نے منشیات فروشوں اور اسلحہ کی نمائش کرکے خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔
سٹی پولیس اسٹیشن اور تھانہ سول لائنز نے گرینڈ آپریشن کیا۔ 07 ملزمان کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔مقدمات درج
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کے حکم پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او عمر چٹھہ نے ایک کلاشنکوف اور میگزین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس آئی سٹی پولیس نے 1،200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف 9C مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سول لائنز نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 05 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے والوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔
