منڈی بہاءالدین کے 10ہزار 312 کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم

sugarcane
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال کی زیر نگرانی ضلع منڈی بہاءالدین کی تینوں تحصیلوں میں کاشت کاروں کو کسان کارڈ کی فراہمی جاری ہے.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 جولائی 2025 ) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال نے بتایا ہے کہ ضلع بھرمیں محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے کسان کارڈ کی تقسیم کے پہلے مرحلہ میں ابتک 12 ہزار 175 کسانوں کے کسان کارڈ بنا کر 10 ہزار 312 کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کر دئیے گئے ہیں.

کسان کارڈ کے ذریعے 586 ملین روپے کسانوں میں تقسیم بھی کئے جا چکے ہیں. اسی طرح دوسرے مرحلہ میں کسانوں کے 1،085 کسان کارڈ بنا کر 578 کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست سبسڈی کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کا انقلابی اقدام ہے. کسان کارڈ کے اجراءسے کسانوں کو کھاد ، بیج ، زرعی آلات و زرعی ادویات ، قدرتی آفات سمیت حکومتی منصوبوں میں براہ راست سبسڈی کی رقوم ان کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کرنے میں آسانی ہو گی اور کسان زرعی مداخل کے بہتر استعمال سے اپنی پیداوار بڑھا کر زیادہ منافع کما سکیں گے جس سے ان کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین کے 10ہزار 312 کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!