کھاریاں پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث منڈی بہاؤالدین کے نوجوان کو گرفتار کر لیا

punjab police
Share

Share This Post

or copy the link

کھاریاں: ضلع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس تھانہ ٹانڈہ نے 2 غیر قانونی اسلحہ برداروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی سربراہی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔

آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ اور ان کی پولیس ٹیم نے لالہ موسیٰ میں بھتہ خوری کا کاروبار کرنے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں شاہ میر سکنہ منڈی بہاؤالدین اور بشیر احمد سکنہ لالہ موسیٰ شامل ہیں جو شہریوں کو موبائل فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرتے تھے۔ دوران ریڈ ملزم کے قبضے سے ایک کلو چرس بھی برآمد ہوئی۔

تھانہ ٹانڈہ کے ایس ایچ او اور ان کی پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم خرم منظور سے 30 بور پستول اور سنیل حسین سکنہ گلیانہ سے 30 بور پستول برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کھاریاں پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث منڈی بہاؤالدین کے نوجوان کو گرفتار کر لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!