اب واٹس ایپ پر ایک ساتھ تمام گروپس پر پیغام بھیجنا ممکن

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سان فرانسسكو: پیغام رسانی کی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کے حوالے سے ایک بہترین فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کا نام ‘کمیونیٹیز’ ہے جس کے ذریعے مختلف گروپس کو ایک ساتھ آپریٹ کرنے کی سہولت ہوگی۔ صارفین کمیونیٹیز فیچر میں ایک سے زائد گروپس کو ایڈ کرسکیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر ایڈمن یا گروپ میں پیغامات بھیجنے کی رسائی رکھنے والے ممبرز بہ یک وقت تمام گروپس میں میسج کرسکیں گے۔

اس اقدام سے ایک ساتھ تمام گروپ کو ہینڈل کرنے میں حائل پریشانی دور ہوجائے گی۔ کمپنی نے اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام شروع کیا اور اب اسے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے نئی سہولت کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

فیچر کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے صارفین کو دو آپشنز دیے گئے ہیں ایک میں موجودہ گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے جبکہ دوسرے میں تمام گروپس کو ایک ساتھ پیغامات بھیجنے کی سہولت ہے۔

خیال رہے کہ چیٹ سے متعلق اس نئے فیچر کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سہولت جلد تمام صارفین کو فراہم کردی جائے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اب واٹس ایپ پر ایک ساتھ تمام گروپس پر پیغام بھیجنا ممکن

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!