پاکستانی گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے

death dua in arabic
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: کئی مشہور لوک گیتوں میں جان دینے والے غزل اور فوک گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے۔ موسیقی کی دنیا کا بڑا نام شوکت علی 3 مئی 1944 کو منڈی بہاؤالدین کے علاقے ملکوال میں پیدا ہوئے۔ 5 دہائیوں سے زائد پر محیط اپنے موسیقی کے سفر کے دوران انہوں نے کئی پاکستانی فلموں کے لیے گانے گا کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

شوکت علی پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے جب انہوں نے اس وقت کی مقبول فلم ‘تیس مار خان’ میں اپنی آواز پیش کی۔ گلوکار نے 1965 اور 1971 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران قومی گیت بھی گائے۔ان کا گانا ’’جاگ اتھا ہے سارا وطن‘‘ سن کر آج بھی جوش پیدا ہوتا ہے۔

شوکت علی نے موسیقی کی تقریباً تمام اصناف میں اپنی آواز کو کامیابی سے آزمایا۔ ان کی گائے ‘چھلے’ بہت مشہور تھی۔ انہوں نے اردو میں کئی فلموں کے لیے گیت اور غزلیں بھی گائیں لیکن وہ پنجابی میں صوفی کلام کے لیے زیادہ مشہور تھے۔ لوک گلوکار کو حکومت کی جانب سے کئی ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں بہترین پرفارمنس پر صدر کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔ اپنے وقت کے عظیم گلوکار کا 2 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاکستانی گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!