امریکی ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کو تضحیک آمیز جملوں کا سامنا، ویڈیو وائرل

ishaq dar
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن: امریکی ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اوورسیز پاکستانی کی جانب سے تضحیک آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سخت جملے کہے جس کے بعد اسحاق ڈار نے مذکورہ شخص کو کہا کہ ’تم جھوٹے ہو‘ جس پر اس شخص نے وفاقی وزیر کو چور اور جھوٹا کہہ کر پکارا۔

اسی اثنا میں اسحاق ڈار کے ہمراہ ایک شخص کو بھی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جس نے اوورسیز پاکستانی کو دھمکی دی کہ ’تم مجھے نہیں جانتے‘۔ بعدازاں مذکورہ شخص اور اوورسیز پاکستانی کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امریکی ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کو تضحیک آمیز جملوں کا سامنا، ویڈیو وائرل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!