ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار، بھکاریوں نے جھگیاں لگا کر منڈی بہاوالدین کو اپنا مسکن بنا لیا

beggars in mandi bahauddin
beggars in mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار دور دراز کے علاقوں سے آنے والے بھکاریوں نے جھگیاں لگا کر ضلع منڈی بہاوالدین کو اپنا مسکن بنا لیا ہے شیر خوار بچوں کو نشہ آور انجکشن لگا کر نیم بے ہوش کر دیا جاتا ہے انکشاف ہوا ہے یہ لوگ بھیک مانگنے کے ساتھ منشیات بیچنے اور پینے کا کام بھی بخوبی کرتے ہیں محکمہ پولیس کی پرسرار خاموشی پر اہل شہر کو تشویش ہے

منڈی بہاﺅالدین (رائے علی زین ) تفصیلات کے مطابق شیروں کے شہر منڈی بہاوالدین کو نشئی جہازوں کا ائیرپورٹ بنا دیا گیا ہے شہر میں جگہ جگہ پیشہ ور بھکاریوں فوج کھڑی نظر آتی ہے کوئی چوک چوراہا ایسا نہیں جہاں ان کی موجودگی نہ ہو ان لوگوں نے مردوں عورتوں کا بازاروں سے گزرنا محال کر دیا ہے یہ بھکاری نشہ آور انجکشن اور سمدھ سلوشن کے علاوہ افیون کا کثیر نشہ کر کے گلیوں ، بازاروں ، مارکیٹوں ، سڑکوں ، محلوں میں شہریوں کے لئے اذیت کا سامان بنتے ہیں

جبکہ ان پیشہ ور بھکاریوں میں سے اکثر بھیک مانگنے کی آڑ میں نوجوان نسل کو سفید پاؤڈر اور دوسری نشہ آور اشیا بیچ رہے ہیں اور اس پاک سر زمین کے مستقبل نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنانے کا گھناؤنا دھندہ کر رہے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ بھکاریوں کی فوج شیر خوار بچوں کو نشہ آور انجکشن لگا کر نیم بے ہوش بچوں کو اپنی گود میں اٹھا کر اپنا یہ مذموم دھندہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں

شہریوں کے مطابق ان میں کم سن بچوں سمیت مرد و زن کی کافی تعداد نے شہریوں کو ذلیل و خوار کر کے رکھ دیا ہے ان پیشہ ور بھکاریوں کی کم سن لڑکیاں سر عام نوجوان نسل کو اپنی اداؤں میں پھنسا کر معاشرے میں بے راہ روی پھیلا رہی ہیں طالب علم کافی تعداد میں اپنی کم سنی ان پیشہ ور اور عادی لڑکیوں کے بے حیائی کے پھیلائے جال میں پھنس کر اپنی جوانی اور قیمتی وقت کا ضیاء کر رہے ہیں

پیشہ ور بھکاریوں کے مرد سارا دن اپنی جھگیوں میں تاش اور جوا کھیلتے ہیں اور رات کو علاقہ میں چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں اور دن میں ان کی عورتیں اپنی گھٹیا اور فحش حرکتوں سے بھولے بھالے شہریوں کو شکار کرتی ہیں

شہر میں ان کی بھر مار اور آزادانہ ہر جرم میں ملوث ہونے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پرسرار خاموشی نے شہریوں کے ذہنوں پر خوف کی فضاء قائم کر رکھی ہے سول سوسائٹی نے ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ ان جرائم پیشہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار، بھکاریوں نے جھگیاں لگا کر منڈی بہاوالدین کو اپنا مسکن بنا لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!