واٹس ایپ صارفین کو ایپلی کیشن فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

whatsapp video call
Share

Share This Post

or copy the link

سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے موبائل ایپلی کیشن میں سیکیورٹی نقص کی خود نشاندہی کرتے ہوئے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن میں سیکیورٹی نقص سامنے آیا تھا جس کو دور کر کے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جتنی جلد ممکن ہوسکے گوگل پلے اسٹور یا آئی او ایس اسٹور سے نئی اپ ڈیٹ حاصل کرلیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر 32 لوگ ایک ساتھ ویڈیو کال کرسکیں گے

واٹس ایپ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ نئی اپ ڈیٹ جاری کرنے کے بعد صارفین کے موبائل میں انسٹال سافٹ ویئر (ایپلی کیشن) خود بہ خود اپ ڈیٹ ہوجائے گی تاہم اگر ایسا نہ ہو تو نئی اپ ڈیٹ کو آفیشل اسٹورز سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اس سے قبل بتایا تھا کہ واٹس ایپ کے سیکیورٹی سسٹم میں ایک کوڈ کے نقص کی وجہ سے ہیکرز میل ویئر، اسپائی ویئر یا اس طرح کے جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے سافٹ ویئرز کسی بھی صارف کے اسمارٹ فون میں انسٹال کر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ہیکرز ایک کال یا ویڈیو کی مدد سے کسی بھی صارف کا اکاؤنٹ ہیکر کرسکتے ہیں جو بڑے خطرے کی بات ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ صارفین کو ایپلی کیشن فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!