موسم گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت

uk visa
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ جو پاکستانی موسمِ گرما میں برطانیہ جانا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر ویزا درخواست دیں۔

ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو بیان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ویزا میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کی عالمی وبا کے بعد اب حالات معمول پر آئے ہیں اور پابندیوں کے بعد دنیا بھر سے ویزا درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا دنیا کی ممتاز جامعات سے فارغ التحصیل طلباء کو ویزہ دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال کے بعد وہاں کے لوگوں کو زیادہ ویزہ دیئے جارہے ہیں جس سے دیگر ممالک کے لیے ویزہ معاملات میں تعطل آیا ہے.

ٹرنر نے کہا کہ ویزہ کے حصول میں تاخیر پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے مخصوص تھی۔ اس صورتحال میں ویزہ درخواستوں کا بوجھ بڑھتا گیا جس کے لیے اضافی اسٹاف کو بھرتی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال موسم گرما میں پانچ لاکھ پاکستانی برطانیہ جاتے ہیں، موسمِ گرما میں سفرکے خواہش مند فوری طور پر ویزا درخواست جمع کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر درخواست جمع کرانے کے بعد بایومیٹرکس تصدیق کے لیے چھ ہفتوں کا انتظار کیا جائے۔ انہوں نے پاکستانی طالب علموں مشورہ دیا کہ وہ جلد ہی اپنی درخواست جمع کرا دیں تاکہ پریشانی سے محفوظ رہ سکیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
موسم گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!