عمران خان نے اپنی نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

imran khan
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی اور سابق چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 سال کے لیے نااہل قرار دینے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

نیوز کے مطابق سابق چیئرمین عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی ثالثی سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انہیں 8 اگست 2023 کو 5 سال کے لیے بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن سے نااہل کرنے کے لیے غیر قانونی اقدام کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے حکم پر کیا گیا، درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے۔ درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

عمران خان نے استدعا کی ہے کہ عدالت مجھے پانچ سال کے لیے نااہل قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ اس درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عمران خان نے اپنی نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!