شہر بھر سے ناجائز رکشہ اسٹینڈز کا خاتمہ، غلہ منڈی کے قریب رکشہ اسٹینڈ قائم کردیا گیا

rickshaw stand mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 ستمبر 2022)ٹریفک پولیس اور میونسپل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف بڑا اقدام، شہر بھر سے ناجائز رکشہ اسٹینڈز کا خاتمہ، غلہ منڈی کے قریب رکشہ اسٹینڈ قائم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس منڈی بہاءالدین طارق شفیع نے شہر میں ٹریفک کے نظام کو معمول پر رکھنے کے لیے موثر پلاننگ مرتب کرکے عملدرآمد شروع کردیا ہے، ٹریفک پولیس نے ڈی ایس پی طارق شفیع کی زیر نگرانی کمیٹی چوک، صدر چوک سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بننے والے ناجائز رکشہ اسٹینڈز کو ختم کرکے غلہ منڈی چوک پر باقاعدہ رکشہ اسٹینڈ قائم کردیا

جہاں میونسپل کمیٹی کی طرف سے رکشہ ڈرائیورز کی سہولت کے لیے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ، چوک کے اطراف میں ناجائز تجاوزات کو ہٹوا کر تجاوزات کے مرتکب افراد کو آئندہ کے لئے وارننگ بھی جاری کردی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس طارق شفیع کا کہنا تھا کہ شہری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کا نظام معمول پر رکھنے کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،

انہوں نے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات سے گریز اور بے قاعدہ پارکنگ کی روش ترک کرکے شہر کو خوبصورت اور مسائل سے پاک کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شہر بھر سے ناجائز رکشہ اسٹینڈز کا خاتمہ، غلہ منڈی کے قریب رکشہ اسٹینڈ قائم کردیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!