پاہڑیانوالی (احسان نازش سے) پاہڑیانوالی میں ڈکیتی کی واردات میں میاں بیوی کو لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی سے محروم کردیا گیا۔
دن ساڑھے گیارہ بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پاہڑیانوالی کے پاس پاہڑیانوالی کے رہائشی بشارت علی اپنی اہلیہ کے ہمراہ اڈا پاہڑیانوالی سے شاپنگ کر کے واپس آ رہے تھے کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ان کو روک لیا اور زیوارات، نقدی اور موبائل لوٹ کر اڈا پاہڑیانوالی کیطرف فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے چھینے گئے موبائل جاتے ہوئے کھیت میں پھینک دئیے۔
پولیس تھانہ پاہڑیانوالی نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ ملزمان اڈا پاہڑیانوالی کی طرف فرار ہوئے۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔ دن دیہاڑے ڈاکوؤں کا بے لگام ہونا تشویش ناک ہے ۔
