Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے صحت کی جانچ کیسے کی جائے؟

How can I check my animal for Qurbani?

Written by

www.mbdinnews.com

in

بلاگ

لاہور: مویشی منڈی سے قربانی کے لیے خوبصورت، صحت مند اور کسی نقص سے پاک جانور خریدنا آسان کام نہیں، بعض اوقات بیوپاری جانوروں کے ساتھ ایسے حربے استعمال کرتے ہیں جس سے وہ صحت مند نظر آئیں تاہم وٹرنری ماہرین کے مطابق چند آسان طریقوں سے جانورکی صحت کی جانچ کی جاسکتی ہے۔

لاہور کی سب سے بڑی مویشی منڈی شاہ پور کانجران میں جانور خریدنے والوں کی رہنمائی کے لیے یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے طلبا اور ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہے جبکہ پنجاب لائیو اسٹاک کی طرف سے کیمپ لگایا گیا ہے جن سے جانور کی صحت اور تندرستی کے بارے رہنمائی لی جاسکتی ہے۔

وٹرنری ڈاکٹر عباداللہ نے بتایا ہے کہ بعض بیوپاری اپنے جانور کو خشک چارے میں آٹا شامل کرکے کھلا دیتے ہیں جبکہ کئی بار بہت زیادہ پانی پلایا جاتا ہے تاکہ جانور کا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہو اور اس کا وزن بھی زیادہ ہوجائے تاہم یہ ایک بیماری ہے، ایسے جانور کے پیٹ کو دونوں طرف سے دبانے سے پیٹ کے اندر پانی محسوس ہوگا، جانور کے پیٹ میں گیس جمع ہو جاتی ہے، ایسا جانور تندرست ہو جاتا ہے تاہم اس سے گریز ہی کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ جانور کی آنکھیں اور ناک چیک کریں اگر ان سے پانی یا رطوبت بہہ رہی تو ایسا جانور بیمار ہوتا ہے بعض اوقات جانوروں کو موسمی بخار اور نزلہ زکام بھی ہوتا ہے جس کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔ ایک اور وٹرنری ڈاکٹر محمد آفاق طارق کہتے ہیں قربانی کے لیے جانور خریدتے وقت خاص طور پر بکرا یا چھترا اس کی عمر کا پورا ہونا لازمی ہے، اس کے لیے جانور کا منہ کھول کر اس کے نیچے کے دانت چیک کیے جاتے ہیں اگر دو دانت ہوں گے تو وہ دوندا جانور ہوگا اور اگر چار ہوں گے تو چوندا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ جانور کو چلا کر دیکھ لیں اگر وہ کسی ایک ٹانگ پر وزن نہ ڈال رہا ہو تو اسے زخم ہوسکتا ہے، اسی طرح جانور کے جسم، ٹانگوں اور پیٹ پر ہاتھ پھیریں جس جگہ زخم ہوگا جیسے ہی وہاں ہاتھ لگے گا جانور حرکت کرے گا۔ انہوں نے یہ بتایا کہ جانوروں کے کان کا نچلا حصہ اور پاؤں بھی دیکھنے چاہیے تاکہ انہیں چیچڑ کی بیماری اور کیڑے نہ ہوں۔

ماہرین کے مطابق یہ وہ کام ہے جسے جانوروں کے بارے میں تھوڑی بہت سوجھ بوجھ رکھنے والا شخص آسانی سے کرسکتا ہے، آج کل جانوروں میں مختلف وبا بھی چل رہی ہیں، جانور کے منہ کو چیک کرنا چاہیے کہ منہ کے اندر چھالے تو نہیں بنے ہوئے ہیں۔

قربانی کے جانوروں کو گھروں میں مختلف قسم کی خوراک بھی دی جاتی ہیں۔ گھر والے ایسا بظاہر جانور کو صحت مند بنانے کے لیے کرتے ہیں تاہم وٹرنری ماہرین کے مطابق جانور کی محبت میں اٹھایا جانے والا یہ اقدام اس کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

وٹرنری ڈاکٹر سجل فاطمہ کے مطابق جانور منڈی میں چونکہ سبز چارہ کھاتے ہیں تو کوشش کریں انہیں گھر میں بھی سبز چارہ ہی کھلائیں، اگر آپ انہیں مختلف سبزیوں کے پتے، پھلوں کے چھلکے کھلاتے ہیں یا پھر انہیں دودھ اور بادام کھلاتے ہیں تو اس سے انہیں بدہضمی ہوسکتی ہے اور ان کا پیٹ خراب ہوسکتا ہے۔ اس لیے جانوروں کو ان کی معمول کی خوراک ہی دینی چاہیے

mandi bakra qurbani ka bakra
←شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بھی امارات کا گولڈن ویزا مل گیا
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz