منڈی بہاؤالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا

snowfall in mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤ الدین میں تاریخ کی سب سے شدید ژالہ باری نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

موسم نے رنگ بدلا تو آسمان سے پانی کے بجائے برف کے ٹکڑے برسنے لگے شدید ژالہ باری نے منڈی بہاالدین جیسے کسانوں کے شہر کو بھی سفید چادر سے ڈھک دیا۔ یہ نظارہ منڈی بہاالدین کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔

گھروں کی چھتیں سڑکیں اور فصلوں کے کھیت سب ہی شدید ژالہ باری سے اس طرح ڈھک گئے کہ مغربی ممالک جیسا منظر پیش کرنے لگے۔ ایسے میں جہاں یہ نظارے دیکھ کر شہری لطف اندوز ہوئے وہیں کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

snowfall in mandi bahauddin

منڈی بہاؤالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری سے گندم، مکئی، چنا، آلو اور مونگ پھلی کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے منڈی بہاالدین میں پہلی مرتبہ اتنی ژالہ باری دیکھی ہے جس نے انہیں تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

شہریوں کی جانب سے ٹوئٹر پر ژالہ باری کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں جو خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے ست سرا، پھالیہ، سوہاوہ، شوگر مل روڈ پر شدید ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!