شہر میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر، گلی محلوں کی عدم صفائی کے باعث نالیاں ابل پڑیں

dinga chak
Share

Share This Post

or copy the link

شہر میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر، گلی محلوں کی عدم صفائی کے باعث نالیاں ابل پڑیں، بلدیہ کے اہلکاروں کی کرپشن کے باعث نظام درہم برہم ہوگیا، خاکروب غیر قانونی کٹوتیوں کی وجہ سے کام چور ہوگئے، کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی سمیت صفائی کرنے والی دیگر ٹرانسپورٹ کی آڑ میں لاکھوں روپے ماہانہ پیڑول کی چوری معمول بن گئی

منڈی بہاءالدین(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بلدیہ شہر کی صفائی ستھرائی کے نظام کو برقرار رکھنے میں بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے جسکی ایک وجہ عملہ کی مبینہ کرپشن ہے گلیوں محلوں اور شہر کی سڑکوں کو کئی کئی ہفتے جھاڑو دیکر صاف کرنے والا عملہ غائب ہے، محلوں کی نالیاں اور مرکزی نالے کیچڑ سے بھرے ہوئے ہیں.

افسران ضلعی انتظامیہ کو سب اچھا کی رپورٹ دے کر آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، محلوں میں نالیوں کی عدم صفائی اور اسکا کیچڑ نہ نکالنے کی وجہ سے نالیاں بھری ہوئی ہیں، خاکروبوں کے دھاڑی کو غیر قانونی کٹ لگا کر اسے ہضم کرنے اور عارضی بھرتی میں گھوسٹ لوگوں کو رکھنے کی وجہ سے بلدیہ کا پورا نظام بری طرح سے متاثر ہوا ہے، کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی سمیت صفائی کرنے والی دیگر ٹرانسپورٹ کی آڑ میں لاکھوں روپے ماہانہ پیڑول کی چوری معمول بن گئی ہے.

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ محلوں کی گلیوں کی صفائی ستھرائی کے موثر اقدامات کئے جائیں اور بلدیہ کو کرپٹ اور بدعنوان عناصر سے پاک کر کے سسٹم کو بہتر بنایا جائے، اور پیڑول گاڑیوں کے پنکچر مینٹنس سمیت مختلف مد میں ہونے والی کرپشن روکنے کے ٹھوس اقدامات کئے جائیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شہر میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر، گلی محلوں کی عدم صفائی کے باعث نالیاں ابل پڑیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!