بھارت میں 2 بہنوں سے شادی کرنے والا دلہا گرفتار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کرناٹک: بھارت میں پولیس نے ایک ہی وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کرنے والے دلہے کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں 30 سالہ دلہے کو دو سگی بہنوں کے ساتھ ایک ہی منڈپ میں شادی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 30 سالہ اوم پتی نے جن سگی بہنوں سے شادی کی وہ رشتے میں اُس کی بھانجیاں بھی ہیں۔

دلہا اوم پتی کا کہنا ہے کہ وہ للیتا سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم للیتا نے کہا کہ مجھ سے شادی کرنے کے لیے تمہیں میری بڑی بہن سیریا سے بھی شادی کرنا ہو گی کیوں کہ وہ سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہے۔ اوم کی دو سگی بہنوں سے شادی رواں ماہ کی 7 تاریخ ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور پولیس تک پہنچ گئی جس پر قانون حرکت میں آیا اور دلہا کو گرفتار کرلیا جب کہ اوم کے والدین، سسرال والے، شادی کی رسمیں نبھانے والا پجاری اور شادی کارڈ چھاپنے والا پرنٹر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سگی بہنوں سے شادی کے علاوہ بھی للیتا کی عمر ابھی صرف 17 سال ہے اور شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال ہے جب کہ شادی تقریبات میں ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ اس لیے تمام ذمہ داروں کو حراست میں لیا جائے گا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھارت میں 2 بہنوں سے شادی کرنے والا دلہا گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!