ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج میں گرلز بلاک کا افتتاح کر دیا گیا

Autism Resource Center started in District Jinnah Public School
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج میں گرلز بلاک کے فرسٹ اور سیکنڈ فلور کی تکمیل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ تھے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23اپریل 2024) تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی، پرنسپل کرنل (ر) عطاءالرحمٰن، بورڈ آف گورنرز کے ممبران، ٹیچرز، طلباء و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پراجیکٹ 111.15 ملین روپے کا تھا جس کو 11 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ میں 18 کلاس رومز ، 4 سائنس اینڈ کمپیوٹر لیبز، ایک کینٹین ہال، 4 دفاتر، 4 سٹاف رومز اور 2 پلے گراﺅنڈ بنائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کے خصوصی تعاون سے گرلز کالج کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کو شروع کیا گیا، جس کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح طالب علموں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے گرلز بلاک کے کلاس رومز کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ، طالبات بہتر اور پر سکون ماحول میں اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج میں گرلز بلاک کا افتتاح کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!