گیپکو اربن سب ڈویژن ملکوال کے بیشتر فیڈرز پر ناتجربہ کار اسسٹنٹ لائن مینز کو لائن سپرنٹینڈنٹ تعینات کر رکھا ہے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملک وال(نامہ نگار) گیپکو اربن سب ڈویژن ملکوال کے بیشتر فیڈرز پر افسران نے ناتجربہ کار اسسٹنٹ لائن مینز کو لائن سپرنٹینڈنٹ تعینات کر رکھا ہےجس سے فنی خرابی، بارش اور تیز ہوائیں چلنے کے نام پر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش معمول بن چکا ہے جبکہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں شہری بجلی کے تعطل پر پریشان ہیں شہریوں نے گیپکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

شہریوں نے الزام عائد کیا کہ سب ڈویژن اربن ملکوال کی مقامی انتظامیہ نے بیشتر فیڈرز پر اسسٹنٹ لائن مینز کو لائن سپریٹینڈنٹ تعینات کر رکھا ہے جس کی وجہ سے 8/9گھنٹے کی بجلی کی بندش معمول بن گیا ہے شہریوں نے گیپکو چیف سے نوٹس لے کر تجربہ کار ایل ایس تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے. یاد رہے گذشتہ روز بھی میانی فیڈر کی بجلی صبح پانچ بجے بند ہوئی جس سے موضع چک سیدا بالا۔نواں لوک ۔چک سیدا زیریں ۔چک نظام ۔رائے پور۔مڈھ پرگنہ۔کلس شریف۔بولا بالا ۔بولازیریں سمیت دیگر علاقوں کی بجلی ساڑھے 9 گھنٹے بند رہی .

رابطہ کرنے پر گیپکو انتظامیہ نے کہا کہ لائن میں فنی خرابی ہے یاد رہے کہ یہ فنی خرابی ساڑھے نو گھنٹے بعد ٹھیک کرکے بجلی بحال کی گئی متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے چیف ایگزیکٹو گیپکو سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گیپکو اربن سب ڈویژن ملکوال کے بیشتر فیڈرز پر ناتجربہ کار اسسٹنٹ لائن مینز کو لائن سپرنٹینڈنٹ تعینات کر رکھا ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!