درست ترین بلڈ پریشر ناپنے والی پہلی اسمارٹ واچ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ہانگ کانگ: اگرچہ بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نوٹ کرنے والی کئی اسمارٹ واچ تیارکی جاچکی ہیں لیکن اب ایک کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی اسمارٹ واچ دنیا کا پہلا دستی آلہ ہے جو جس میں غلطی کا امکان صرف 5 ریڈنگ کم یا زیادہ ہے۔

جب اسے کراؤڈ فنڈنگ پر پیش کیا گیا تو مطلوبہ سرمایہ کاری کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے ہی حاصل ہوگیا جس کے بعد تیزی سے اس کی پروڈکشن جاری ہے۔ اسے ڈاکٹروں کے مطابق طبی پیمانے کی ایجاد قرار دیا گیا ہے اور اس کا پورا نام بی پی (بلڈ پریشر) ڈاکٹر میڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے درستگی کی غرض سے ایف ڈی اے نے منظور کیا ہے۔

یہ 24 گھنٹے دل کی دھڑکن، نبض اور بلڈ پریشر نوٹ کرسکتی ہے۔ نیند کا دورانیہ نوٹ کرتی ہے اور پورا ڈیٹا جمع رکھتی ہے۔ اس کا پورا ڈیٹا اہلِ خانہ اور ڈاکٹر کو بھیجا جاسکتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج کرنے پر اسمارٹ واچ ایک ہفتے تک چلتی رہتی ہے۔

Smart watch

اگر بلڈ پریشر خطرے کی علامت سے آگے بڑھ جائے تو الارم یا وائبریشن سے فوری خبردار بھی کرتی ہے۔ انڈی گوگو کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ نے اسے اپنے پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ تیزی سے فنڈ ہونے والی ایجاد قرار دیا ہے۔ مارکیٹ میں پیش کرنے سے قبل ہی اسے ہزاروں مریضوں پر پہلے ہی آزمایا جاچکا ہے اور بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔

دنیا بھر میں اس وقت کم سے ایک ارب دس کروڑ افراد ایسے ہیں جو بلڈ پریشر کے مستقل مریض ہیں اور یہ گھڑی ان کی جان بچانے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
درست ترین بلڈ پریشر ناپنے والی پہلی اسمارٹ واچ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!