وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب سرگودھا مشتاق احمد اعوان یکم ستمبر 2022 بروز جمعرات صبح 10 بجے صوبائی محتسب آفس منڈی بہاوالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے ۔
منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30اگست2022 ) اس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہو گی۔ بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرہ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال اور دیگرز وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں ۔ جس کے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے صوبائی محتسب سے ویب سائیٹ یا موبائل پورٹل سے رابطہ کریں
اسی روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی اور اسی روز وفاقی محتسب کی ہدایات پر انچارج ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان پاسپورٹ آفس منڈی بہاوالدین کی انسپکشن بھی کریں گے۔
