وفاقی وزیر اوورسیز نے روم میں منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی اور مسائل سنے

france airport
Share

Share This Post

or copy the link

روم: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روم میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے وفاقی وزرا کا استقبال کیا اور سفارتخانے کے حکام سے ان کا تعارف کرایا۔

وفاقی وزراء محسن نقوی اور چوہدری سالک حسین نے سفارتخانے میں پاسپورٹ سیکشن کا معائنہ کیا اور سیکشن میں سمندر پار پاکستانیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے منڈی بہاؤالدین اور گجرات سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے متعلقہ حکام کو فون کر کے لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کئے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے صوبوں کی پولیس تصدیق کے لیے بہترین نظام بنانے کے لیے فوری طور پر کام کرے گی۔

وزیر داخلہ نے مقررہ مدت میں پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اب ارجنٹ پاسپورٹ سات دن میں جبکہ نارمل پاسپورٹ تیس دن میں جاری کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں اے ایس پی شہر بانو کی سربراہی میں مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک مخصوص مدت میں پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سفارتخانے کے افسران پر زور دیا کہ وہ تندہی اور پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔ بعد ازاں وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیوں نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وفاقی وزیر اوورسیز نے روم میں منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی اور مسائل سنے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!