منڈی بہاءالدین میں عید الفطر کے موقع پر خصوصی بچوں میں عید بیگ گفٹ تقسیم

eid ul fitr prayer time mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 24 مارچ 2025) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پر صوبہ بھر کی طرح ضلع منڈی بہاءالدین میں بھی سپیشل بچوں میں عید بیگ گفٹس تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع کی تینوں تحصیلوں منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز اور سلولرنر سکول منڈی بہاءالدین کے خصوصی بچوں میں عید بیگ گفٹس تقسیم کئے۔

عید بیگز تقسیم کے موقع پر شفقت اور محبت بھرے لمحات دیکھنے کو ملے۔ سپیشل بچوں کو وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے عید مبارک کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

اس موقع پر گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلولرنر منڈی بہاءالدین قرۃ العین، پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر منڈی بہاءالدین منیر حسین، پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پھالیہ عامر فیض، پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ملکوال صوبیہ بخاری سمیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اسلم نسیم اور اکرام اللہ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے بچوں میں عید گفٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں، خصوصی بچوں کو عید گفٹس دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بڑی عبادت ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے اور عید گفٹس ملنے پر سپیشل بچوں نے پیار بھرے انداز میں وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں عید الفطر کے موقع پر خصوصی بچوں میں عید بیگ گفٹ تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1 Comment

  1. 26 March 2025, 06:03

    حکومت پنجاب نے اپنے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گزشتہ ہفتہ کے دوران اسکول محلہ منڈی بہااولدین کی گلی واسو نالہ تا مسجد صدیق میں کاروائ کرتے ہوئے تمام غیر قانونی تجاوزات کو گرا کر
    دلواتے ہوئے مذکورہ گلی کو اپنی اصلی حالت واپس دلوائ مگر لوگوں نے دوبارہ تجاوزات بنا کر گلی کو پھر سے بند کردیا ہے۔
    حکومت کی طرف سے دوبارہ کاروائ کی ضرورت ہے ۔

    Reply
Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!