E-Rozgaar training center

ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے اگلے بیج کے داخلے جاری ہیں

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25نومبر 2022) مینجر ای روزگار سنٹر محمد عرفان نے بتایا ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاوالدین میں ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے اگلے بیج کے داخلے جاری ہیں۔

ای روزگار ٹریننگ پروگرام یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جو نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ نوجوان اپنے گھر بیٹھے آن لائن اور باعزت طریقے سے پیسے کما سکیں۔

ای روزگار ٹریننگ سنٹر میں کون کون سے کورسز کروائے جاتے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ 16 سالہ تعلیم یافتہ نوجوان ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے ذریعے پیش کردہ7 مختلف کورسز میں سے کسی ایک میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ہر کورس میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ امیدوار سیکھے ہوئے ہنر کو استعمال کرکے آن لائن کما سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 48 ہزار سے زائد نوجوان اس پروگرام سے تربیت حاصل کر کے فری لانسنگ کے ذریعے ماہانہ اچھی رقم کما رہے ہیں۔ محمد عرفان نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار داخلہ کے لیے اپنی آن لائن درخواست ویب سائٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پر جمع کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں